محکمہ زراعت کی دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری رواں ماہ کے دوران کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 جولائی 2014 17:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء)محکمہ زراعت نے دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری رواں ماہ کے دوران کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار اری 6 ، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری کی پنیری 7جولائی تک ، سپر باسمتی کی 20جولائی تک باسمتی 370 ، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 515، باسمتی پاک کی 20جولائی تک ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198 کی پنیری 15جولائی تک کھیتوں میں منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شاہین باسمتی کی پنیری 15 جولائی سے 31جولائی تک کھیتوں میں منتقل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔