ڈیر ہ اسماعیل خان، غیرت کے نام پرجوانسال لڑکی کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘قبرکشائی پرقتل کے شواہدمل گئے

جمعرات 3 جولائی 2014 17:57

ڈیر ہ اسماعیل خان، غیرت کے نام پرجوانسال لڑکی کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘قبرکشائی ..

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)پنجاب سے تعلق رکھنے والے خاندان نے غیرت کے نام پرجوانسال لڑکی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘قبرکشائی پرقتل کے شواہدمل گئے‘کینٹ پولیس نے مقتولہ کے بھائیوں‘والداورماموں سمیت چھ افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب کے علاقہ جھوک للی سے تعلق رکھنے والی ایک جوانسال سترہ سالہ لڑکی حمیراکے ناجائزتعلقات کے شبہ میں مبینہ طورپراسکے خاندان کے مختلف افرادنے ملکراسے موت کے گھاٹ اتاردیااورخاموشی سے دریاخان کے قریب احمدسندھی کے قبرستان میں دفنادیا۔

اہلیان علاقہ نے لڑکی کے پراسرارموت پرتھانہ کینٹ پولیس کوشکایت کی کہ اس کی تحقیقات کی جائیں لڑکی کے قتل کاشبہ ہے۔جس پر کینٹ پولیس نے تفتیش کاآغازکیا۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ حمیراکو18جون2014ء کواسکے خاندان کے مختلف افرادنے آتشیں اسلحہ سے قتل کیااورقتل کی اس واردات کوچھپانے کیلئے موت کارنگ دیکردریاخان کے قریب احمدسندھی قبرستان میں دفن کردیا۔

پولیس‘جج اورڈاکٹرکی موجودگی میں جب قبرکشائی کی گئی تومیڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کوگولیاں مارکرقتل کیاگیا۔تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ اوسیف الرحمن کی مدعیت میں اس واقعہ کامقدمہ حمیراکے ماموں‘بھائیوں اوروالدسمیت چھ افرادسعید‘مجیدپسران حقنواز‘امیر‘مصری پسران بشیر‘شبیر‘سیفل اورحمیداں بی بی زوجہ شبیربلوچ سکنائے جھوک للی دریاخان کیخلاف درج کرلیاہے۔