خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے صوبہ بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس تھیوری کے امتحانات کا اعلان کر دیا

جمعرات 3 جولائی 2014 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے صوبہ بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس تھیوری کے امتحانات کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس پارٹ ون کے امتحانات 2 ستمبرسے 8 ستمبر 2014تک ہوں گے جبکہ ایم بی بی ایس پارٹ ٹو کے امتحانات 3 ستمبر سے 11 ستمبر 2014 تک ہوں گے ۔ جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق امتحانات صبح 9 سے سہ پہر 12 بجے تک ہوں گے ۔