عراق: ابوبکر کے خلیفہ بننے کے بعد پہلی ویڈیو جاری
ہفتہ 5 جولائی 2014 22:57
موصل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء)عراق اور شام کے عسکریت پسندوں کی تنظیم آئی ایس آئی ایل کی جانب سے خلیفہ نامزد کیے جانے والے ابوبکر البغدادی کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ابوبکر البغدادی کی ویڈیو موصل کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کے دوران بنائی گئی ہے۔اکیس منٹ کی ویڈیو میں البغدادی کو سیاہ کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ آہستہ آہستہ ممبر پر چڑھ رہے ہے، واضح رہے کہ موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر عسکریت پسند گزشتہ ماہ قابض ہو گئے تھے۔
ویڈیو کی ابتدا میں خلیفہ ابراہیم امیر المومنین دولت اسلامیہ تحریر شدہ آتا ہے اس کے بعد اذان سنائی دیتی ہے جس کے بعد ابوبکر ابراہیم کو خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ابوبکر البغدادی خطاب میں کہتے ہیں کہ اللہ نے آپ کے بھائیوں کو فتح نصیب کی ہے، مجاہدین نے کئی سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد اس کامیابی کو پایا ہے اور وہ ایک طویل جدوجہد کے بعد اس کامیابی کے حصول میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر وہ اس مقام پر پہنچ گئے کہ ایک اسلامی ریاست کے قیام اور امام کی تقرری کر سکیں، یہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داریوں میں شامل تھا مگر کئی صدیوں سے یہ ذمہ داری درحقیقت ادا نہیں کی جا رہی تھی اور مسلمان اس کو بھلا چکے تھے۔جمعہ کے خطبے میں وہ مزید کہتے ہیں کہ مجھ پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے اور مجھ پر اعتماد ظاہر کیا گیا ہے، مجھے آپ لوگوں کا نگراں مقرر کیا گیا ہے، میں آپ سب سے اعلیٰ یا بہترین شخص نہیں ہوں جب آپ مجھے درست کام کرتے ہوئے دیکھیں تو میری مدد کریں اور اگر آپ مجھے امور کو درست انداز میں کرتے ہوئے نہ پائیں تو مجھے نصیحت کریں۔عالمی ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ یہ کتنی پرانی ہے اور ویڈیو کے معیار کی وجہ سے اس بات کی تصدیق بھی ممکن نہیں کہ آیا یہ شخص ابوبکر ابراہیم ہی ہیں یا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.