پاکستان نے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹرسے پیداوار کا آغاز کردیا، خوشاب ری ایکٹر اب آپریشنل ہو چکا ، کولنگ ٹاورزسے پانی کے بخارات اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، خوشاب فور ری ایکٹر اب زیر تعمیر ہے،امریکی دفاعی ویب سائٹ کی رپو رٹ
اتوار 6 جولائی 2014 16:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) امریکی دفاعی ویب سائٹ”ڈیفنس نیوز“ نے جوہری مواد پر برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل پینل(IPFM) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب کے مقام پر پاکستان کے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹر نے اپنی پیداوار کا آغاز کردیا ہے اور امکان ظاہر کیا کہ پہلے سے ہی ایندھن کی پیداوارجاری ہے۔ مارچ اور دسمبر2013 کی سیٹلائیٹ تصاویر استعمال کرتے ہوئے کہاگیا کہ خوشاب ری ایکٹر اب آپریشنل ہو چکا ہے کیونکہ اس کے کولنگ ٹاورزسے پانی کے بخارات اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن خوشاب فور ری ایکٹر اب زیر تعمیر ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بتایاگیا ہے کہ اگرخوشاب تھری نے 2013 کے اوائل میں کام شروع کردیا تھا تو ایندھن کی پہلی کھیپ پہلے ہی باہر لائی جا چکی جسے ٹھنڈا کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
2014یا ممکنہ طور پر 2015 میں ری پراسیس کے لئے یہ دستیاب ہو گا۔یہ تمام رپورٹیں اسسمنٹ کی بنیاد پر بتائی گئی کہ تین آپریٹنگ ری ایکٹرز کی پاورز40سے50میگاواٹ ہے۔
اس صورت میں جب آپریٹنگ صلاحیت50فی صد ہو تو اس وقت ہر ری ایکٹر سالانہ5.7 سے7.1کلوگرام ہتھیار بنانے والی پلوٹینم پیدا کرسکتا ہے۔80 فیصد صلاحیت پر ہر ایک ری ایکٹر سے9سے11.5کلوگرام پلوٹینم پیداکی جاسکتی ہے۔اس بنیاد پر تھنک ٹینک IPFM دعویٰ کرتا ہے کہ خوشاب کے ری ایکٹر ون اور ٹو سے 170 کلو گرام پلوٹونیم جمع ہے یہ دعویٰ کیا گیا کہ4 سے 5 کلو گرام پلوٹونیم سے ایک وار ہیڈ بنایا جاسکتا ہے۔اس لحاظ سے دونوں ری ایکٹر کا پلوٹینم تقریباً 35سے40 ایٹمی اثاثوں کے لئے کافی ہو گا۔رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار ششانک جوشی کہتے ہیں کہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر پیداوار کی صلاحیتوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے میں بہت زیادہ احیتاط کی ضرورت ہے۔پاکستان کے قومی ڈیٹرینس اور ڈلیوری پروگرام کے ماہر قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ اسٹریٹجک سٹڈیزسے وابستہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ اسطرح کی رپورٹنگ طویل عرصے سے جاری ہے۔ان رپورٹس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ کررہا ہے ، لیکن یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان بھارت کے مقابلے میں اس سلسلے میں سست ہے۔ IPFM کے ساتھ دیگر عالمی اداروں کی رپورٹ کی ایک بڑی تعداد واضح کرتی ہیں کہ بھارت جوہری مواد کی پیداوار کیلئے اپنے ملٹری جوہری اینڈھن سائیکل میں توسیع اور کئی دیگر غیر محفوظ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ بھارت دنیا کا تیز ترین جوہری پروگرام ہے ان میں غیر معمولی جوہری مواد کا پلانٹ، دوسرا پلوٹینم ری ایکٹر، ایک پانچ سو میگاواٹ کا بجلی کا تجرباتی فاسٹ بریڈر ری ایکٹر،سالانہ 350تھرمل پیداوارکے چار ری پراسیسنگ پلانٹس آپریشنل ہیں، اس کے علاوہ سالانہ500تھرمل کا ری پراسیسنگ پلانٹ اور ایک صنعتی اسکیل کا سینٹری فیوز پلانٹ زیر تعمیر ہے،2020تک بھارت مزید فاسٹ بریڈر ری ایکٹر بھی بنائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.