آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے پر غور شروع

اتوار 6 جولائی 2014 00:36

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے پر غور شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار قبائلی علاقوں کے بعد ملک بھر میں پھیلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ عسکری ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ مرحلہ وارآپریشن کے لیے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدامات قبائلی علاقہ جات میں جاری آپریشن سے فرار ہونے والے اور ان کو سپورٹ فراہم کرنے والوں کے خلاف کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں بارہ ہزار سات سو سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان افراد کی نقل وحرکت پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے ۔جن میں سے زیادہ افراد کا تعلق مذہبی جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :