سرگودھا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ۔ ہیروئن410 گرام، چرس110 گرام، ناجائز اسلحہ برآمد۔ 5 ملزمان گرفتار

پیر 7 جولائی 2014 14:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) سرگودھا پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ۔ ہیروئن410 گرام، چرس110 گرام، ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

5 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھاراجہ بشارت محمود کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے احسان اللہ سکنہ بنگلہ سلطان پور سے ہیروئن410 گرام، تھانہ میلہ پولیس نے نذر محمد سکنہ منڈی بہاؤالدین سے چرس110 گرام برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے شفقت حسین سکنہ چک59 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ3 گولیاں، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محبوب الحسن سکنہ چک54 شمالی سے بندوق بارہ بور ڈبل بیرل، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے محمد بلال سکنہ جہان آباد سے بندوق بارہ بور معہ5 کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :