لاہورایئرپورٹ سے دہشتگرد کی گرفتار کا معمہ حل، بیوی نے ہی شوہر کو پھنسانے کا منصوبہ بنایا
منگل 8 جولائی 2014 12:52
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) لاہور ایئرپورٹ پر مسقط سے آنے والے شخص کی گرفتاری کا معمہ حل ہوگیا، ملزم کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی اپنی بیوی نے ہی آشنا کے ساتھ ملکر دہشتگرد قرار دیا۔ لاہور کے علاقے حسنین آباد کی رہائشی خاتون سونیا نے رات گئے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو فون پر اطلاع دی ہے علی الصبح مسقط سے نجی ائیرلائن کے ذریعے آنے والا مسافر دلدار شاہ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لے گا جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور حساس اداروں کے اہلکار رات گئے تک دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے چاق و چوبند رہے تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم دلدار شاہ کو حراست میں لیا تو اس کے پاس سے خنجر تک برآمد نہ ہوا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع دینے والی دلدار شاہ کی بیوی سونیا کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا تھا تاہم تفتیش کے بعد سونیا نے بتایا کہ اس نے ہمسائے کاشف کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پھنسانے کا منصوبہ بنایا اور رات گئے اپنے دیور شاہنواز کا موبائل فون چرایا جس کے ذریعے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو دہشتگرد کی آمد کی اطلاع کی۔
(جاری ہے)
دوسری جانب طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ دلدار شاہ کی دوران پرواز کئی مسافروں سے تلخ کلامی ہوئی اور اس کے چہرے پر پریشانی واضح تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وہ کچھ زیادہ ہی مشتعل ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ مسیحی خاندان سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ دلدار شاہ 3 سال قبل ہی محنت مزدوری کے لئے مسقط گیا تھا جس کے بعد اس کی بیوی سونیا نے ہمسائے کاشف کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے تھے اور دلدار شاہ کی واپسی پر اسے پھنسانے کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.