شاہ محمود قریشی کی چوہدری برادران سے ملاقات، سونامی اور انقلاب کے اتحاد کا امکان
منگل 8 جولائی 2014 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق) کی سوچ مشترکہ ہے، چوہدری برادران سے ملاقات میں کئی معاملات پر کنفیوژن دور ہو گئی۔ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہ ہمارا مقصد تھا اور نہ ہے۔
ہم ملک کےجمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں، کسی بھی ملک میں جمہوریت کی بنیاد شفاف انتخابات پر ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں تو ہرجانب سے دھاندلی کی آوازیں بلند ہوتی ہیں، 2013 کے انتخابات بھی شفاف نہیں تھے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کا انعقاد کرانے میں ناکام ہوا۔(جاری ہے)
ہم ملک کو ہمیشہ کے لئے اصلاحی نظام دینا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی
نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی تیاری کی کال دے دی ہے۔ہم نے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا اور نہ ہی کسی بھی سطح پر بیک ڈور بات چیت ہورہی ہے، ہر جماعت اپنی سطح پر کوشش کررہی ہے، چوہدری برادران سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بہت سے معاملات پر کنفیوژن دور ہو گئی، تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق) کی سوچ مشترکہ ہے اور کئی معاملات پر ان کی جماعت اور چوہدری برادران کے درمیان ہم آہنگی ہے۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کے برعکس کوئی کام نہیں کیاجارہا۔ ملک میں جمہوریت نہیں، اگر ہوگی تو ہی ڈی ریل ہوگی، جمہوریت ہوتی تو سانحہ لاہور پیش نہ آتا،اب تک اس واقعے میں ملوث ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ شاہ محمود قریشی سے بہت سے امور پر تفصیلی بات ہوئی، اس سلسلے میں کل ڈاکٹر طاہر القادری سے بات کی جائے گی۔چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ کوئی سننے والا اور نہ دادرسی کرنےوالاہے، ملک سے جمہوریت نہیں بلکہ موجودہ حکمران ڈی ریل ہورہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.