لوگ موجودہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں ،سجاد بلوچ ،ارشد بخاری
منگل 8 جولائی 2014 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے کہا ہے کہ لوگ موجودہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں ، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمران بیرون ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں،ملک کو ناکوں،فاکوں اور ڈاکوں سے بچانا چاہئے ،غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے غربت ،بیروز گاری اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے، گڈ گورننس کا حال دیکھ کر لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ کو کچھ نظر نہیں آرہا کہ لاہور شہر میں کتنے روزانہ ڈاکے پڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے سے بیروز گاری اور غربت بڑھے گی اور جرائم میں بھی اضافہ ہوگا ،حکومت کا کام ہے کہ لوگوں کو روز گار کے مواقع مہیا کرے نہ کہ لوگوں کو بیروز گار کر کے خود کشیوں پر مجبور کرے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو لوگ عید سے پہلے خودکشیوں پر مجبور ہوجائینگے،بجلی اور گیس کو مہنگا کر کے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین گئی ہے،سجاد بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ غربت ختم کر ے نہ کہ غریبوں کو ختم کر ے، لگتا ہے حکومت نے غریبوں کوختم کرنے کا تہیا کررکھا ہے، اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو سیلاب انہیں بہا بہا کر لے جائیگا،حکومت ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لے جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ،حکومت کا غریب عوام کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، لوگ موجودہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں ،انکا مزید کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور حکمرانوں کو بیرون ممالک دوروں میں مصروف ہیں،ہسپتالوں میں لوگوں کو دوائیاں نہیں مل رہیں کو کہ پہلے دور حکومت میں ایمرجنسی فری تھی چودھری پرویزالہٰی کے دور میں غریب کا بچہ بھی مفت تعلیم حاصل کرتا تھا اب لوگوں کے پاس سکول بھیجنے کیلئے بچوں کی فیس نہیں ہے لوگوں کو بلوں میں اتنا الجھا دیا ہے کہ وہ صحت تعلیم میں ضروری چیزوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.