بورے والا،زیر تعمیر روڈ پر ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت سے پانی کا چھڑ کاؤ نہ کرنے کے باعث دھول عوام کیلئے وبال جان بن گی،لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے

منگل 8 جولائی 2014 18:45

بورے والا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) زیر تعمیر لڈن دیوان صاحب روڈ پر ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پانی کا چھڑ کاؤ نہ کرنے کے باعث اڑنے والی دھول عوام کیلئے وبال جان بن گی،لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بورے والا لڈن روڈ پر متعلقہ ٹھیکیدار نے سڑک پر پتھر ڈال کر سڑک کو ہموار کرنے کیلئے چھوڑ دیا اور سڑک اور اس کے کناروں پر باقاعدہ پانی کا چھڑ کاؤنہ ہونے کی وجہ سے سارا دن سڑک پر دھول اڑتی رہتی ہے جس سے یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے مٹی سے آڑنے والی دھول سانس کے راستے منہ میں جانے لوگ گلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اس کے علاوہ دھول اڑنے کے باعث اس سڑک پر حادثات معمول بن چکے ہیں ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت پر آواز تحصیل فورم چیئرمین مرزا طارق محمود،خالد محمود قاضی،محمد خالد شہریہ،ناصر جاوید شہریہ،بھٹہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلطان افضل واہلہ،علی شیر جوئیہ،ملک پرویز انجم اور خاتون سماجی راہنما خالدہ تبسم سلدیرا نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :