تحریک انصاف پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں کارکنوں اور عہدیداروں نے 5منٹ قبل ہی روزہ افطار کرلیا

بدھ 9 جولائی 2014 00:03

تحریک انصاف پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں کارکنوں اور عہدیداروں نے 5منٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) تحریک انصاف پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں کارکنوں اور عہدیداروں نے 5منٹ قبل ہی روزہ افطار کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں ہونے والے 14اگست کے حوالے سے تحریک انصاف پنجاب کے تنظیمی اجلاس جس میں صوبے کے تمام ضلعی زونل عہدیداروں ، صوبے کے قائدین کے علاوہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی سمیت ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر نے شرکت کی، جس سے عمران خان سمیت دیگر عہدیداران نے کارکنوں سے 14 اگست کو ہونے والے لانگ مارچ کے سلسلے میں خطاب کیا تھا، جب چیئرمین عمران خان نے اپنا خطاب ختم کیا تو عہدیداروں سمیت کارکن افطاری کے سامان پر ٹوٹ پڑے اور 5 منٹ قبل ہی روزہ کھول لیا۔