ٹڈاپ اسکینڈل میں مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور
جمعرات 10 جولائی 2014 13:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) انسداد بدعنوانی کی عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج محمد علیم نے پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث اپنے چیمبر میں ٹڈاپ اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت کی۔
جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم بھی پیش ہوئے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی مخدوم امین فہیم سے اظہار یکجہتی کے لئےعدالت پہنچے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران عدالت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اسکینڈل کے 12 مقدمات میں 2،2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سابق وفافی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں بھی 5 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 5 اگست کو ہوگی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں رہنماؤں کو حاضری سے بھی مستثنیٰ قراردے دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.