کراچی ،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی کارروائی ، مغوی طالبعلم بازیاب کرالیا گیا ، چھ اغواء کار گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2014 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ مغوی طالب علم کو بازیاب کرالیاہے جبکہ مقابلے میں 4 زخمی اغواکاروں سمیت 6 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ طالبعلم شہباز ندیم کو بازیاب کرالیا ہے جسے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں چار زخمی اغوا کاروں سمیت چھ اغوا کارروں کو گرفتار کرلیا گیا۔اس ضمن میں سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم مغوی کے والد نے ملزمان کو 10لاکھ روپے تاوان دینے پر راضی کرلیا تھا۔ مغوی کے والد نے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جس کے بعد سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مغوی کے والد کی مدد سے مورو میں مشترکہ کارروائی کرکے 17سالہ شہبازندیم کو بازیاب کرالیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان زخمی ہوگئے۔ زخمی ملزمان سمیت 6 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :