فٹ بال ورلڈکپ فائنل،26ہزار اہلکار سیکورٹی پرمامورہونگے،برازیلین وزیرانصاف،ہم میدان میں ہار گئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم فاتح ہیں اور دنیا اس کو سراہتی ہے ، جوز ایڈورڈو کارڈوزو
جمعہ 11 جولائی 2014 17:51
ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) برازیل کے وزیرانصاف نے گزشتہ روز کہا کہ تقریباً26ہزار پولیس اہلکار اور فوجی اتوار کو ریو میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے دوران سکیورٹی فرائض انجام دینگے ۔
(جاری ہے)
ریو میں فیفاء اور وفاقی حکومت کیساتھ اجلاس کے بعد وزیرانصاف جوز ایڈورڈو کارڈوزو نے کہا کہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے ارجنٹائن کے ریو کی جانب امڈ آنے والے سیلاب کے باوجود فورس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس یہ وہی فورس ہے جس کا فائنل کے لئے منصوبہ بنایا گیا تھا ۔کارڈوزو نے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں برازیل کی 7-1سے تکلیف دہ شکست کا بھی ذکر کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم میدان میں ہار گئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم فاتح ہیں اور دنیا اس کو سراہتی ہے ، یہ بات انہوں نے نیوز پیپر گلوبو کی ویب سائٹ پر چسپاں کئے جانیوالے ایک تبصرے میں برازیل کی ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کے حوالے سے بتائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.