غزہ پر پہلے کے مقابلے میں دگنی طاقت سے حملے کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی
جمعہ 11 جولائی 2014 23:50
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) اقوام متحدہ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ حملے کریں گے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اسرائیلی حملوں پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے ان پر کوئی عالمی دباؤ نہیں اور اگر کوئی ایسا دباؤ ڈالا گیا تو اس کی مزاحمت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی امریکی صدر براک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر مثبت گفتگو ہوئی ہے تاہم کوئی عالمی دباؤ انہیں غزہ کے خلاف آپریشن سے نہیں روک سکتا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ادارے کی ہائی کمشنر نیوی پیلے حملوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیا اسرائیلی فوجی آپریشن عالمی جنگ قوانین کے مطابق ہیں کیونکہ عالمی قوانین جنگ کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.