عمران، قادری، چوہدری برادران اور ہمارا اتحاد ہوچکا، شیخ رشید
ہفتہ 12 جولائی 2014 12:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان، طاہرالقادری، چوہدری برادران اورہم متحد ہوچکے ہیں، صرف اعلان باقی ہے۔ آزادی مارچ میںحکو مت سے مڈ ٹرم انتخابات کامطالبہ کیا جا ئے گا۔ مجھے ایمان کی حدتک یقین ہے کہ فوج14اگست کے آزادی مارچ کوروکنے کے لیے لوگوںکو ’’گولیاں‘‘ نہیں مارے گی۔
ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے اندرجانے کاوقت آچکا ہے۔ حکمرانوںکو گنڈاسنگھ، گلوبٹ اور الوبٹ کولگانے کے اختیارات ہیں۔ صرف4حلقوں کے ڈبے کھولنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ کسی نے ہم پرتشدد کیاتو ہم اس کاجواب بھی اسی اندازمیں دیں گے۔(جاری ہے)
جمہوریت چوروںاور ڈاکوؤںکو مبارک ہو، ہم گھربیٹھ جا تے ہیں۔
ن لیگ میں بدترین دھاندلی کرکے ہیرو کوزیرو بناناچاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوبھی آخرکار اپوزیشن کے ساتھ آناہے ورنہ پیپلزپارٹی فارغ ہوجا ئے گی۔ حکو مت اپوزیشن کے خوف سے کابینہ میں نئے لوگوںکا جمعہ بازارلگانے جارہی ہے۔ افتخارچوہدری کی سفارش پرہی ارسلان افتخارایف آئی اے میںبھرتی کیاگیا۔ ملک میںایک خاندان کی حکو مت اوردوستوں کاجمعہ بازارلگا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دورمیں حکومت پرتنقید کرتے رہے، اب نوازشریف اپنے لوگوںکو نوازرہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.