دیت کی رقم میں اڑھائی لاکھ روپے کمی، 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے مقرر

ہفتہ 12 جولائی 2014 14:36

دیت کی رقم میں اڑھائی لاکھ روپے کمی، 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے مقرر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء ) دیت کی رقم میں ڈھائی لاکھ روپے کمی کردی گئی، حکومت نے رواں سال کیلئے 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے متعین کردیئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے 15-2014ء کیلئے دیت کی رقم متعین کردی، گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے دیت کی رقم 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ سال دیت کی رقم 21 لاکھ 74 ہزار 577 روپے رکھی گئی تھی، چاندی کی قیمت گرنے کے باعث دیت کی رقم میں کمی ہوئی، دیت کیلئے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کو معیار بنایا جاتا ہے، وفاقی حکومت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت دیت متعین کرنے کی مجاز ہے۔