فیفا ورلڈکپ فائنل پر 26 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے
ہفتہ 12 جولائی 2014 15:34
ساؤ پاؤلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2014ء) اتوار کو ماریکانہ اسٹیڈیم پر جرمنی اور ارجنٹائن کے فائنل کے موقع پر 26 ہزار پولیس اورفوجی اہلکار سیکیورٹی خدمات پر مامور ہوں گے۔ فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے تقریباً 77 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے، دوسری جانب جرمن پلیئر بینیڈکٹ ہوویڈس نے برازیلین شائقین سے فائنل میں اپنی ٹیم کی حمایت کیے جانے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ ریو میں گذشتہ دن مرکزی برازیلین حکومت اور فیفا کے درمیان ہونیو الے اجلاس میں ہوا، اس بات کا اعلان برازیلین جسٹس منسٹر جوز ایڈورڈو کارڈوزو نے کیا، فیصلہ کن معرکے کودیکھنے کیلیے ہمسایہ ارجنٹائن سے بڑی تعداد میں شائقین فٹبال کی برازیل آمد متوقع ہے۔(جاری ہے)
مجموعی طور پر فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے تقریباً 77 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے،جسٹس منسٹر کارڈوزو نے جرمنی کے ہاتھوں برازیل کی 1-7 سے بدترین شکست پر کہا کہ اگرچہ ہم میدان میں مقابلہ ہارگئے ہیں لیکن میدان سے باہر ہم نے یہ ورلڈ کپ جیت لیا ہے، میگا ایونٹ کی شاندار میزبانی پر دنیا بھر سے ہماری ستائش جاری ہے، دوسری جانب جرمن فارورڈ بینیڈکٹ ہوویڈس نے فائنل میں برازیلین شائقین سے اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کی اپیل کردی، میڈیا سے بات چیت میں جرمن پلیئر بینیڈکٹ ہوویڈس نے کہا کہ ہم سب برازیل کے شائقین سے حمایت کی امید کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح برازیل کے شائقین نے ہماری جیت پر جشن منایا، یہ بہت ہی اچھا پیغام تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام راستے پر برازیل کے شہری ہمارے لیے تالیاں بجا کر ہماری حوصلہ افزائی کر رہے تھے، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں فیورٹ سمجھا جا رہا ہے، لیکن ہماری ٹیم اتنی سمجھ دار ہے کہ وہ اس قسم کی باتوں کی وجہ سے بھٹکنے والی نہیں، ارجنٹائن تیسری دفعہ عالمی کپ جیتنے کی کوشش میں ہے جبکہ جرمنی چوتھی بار عالمی فٹبال کا تاج اپنے سرپر سجانا چاہتا ہے، واضح رہے کہ جرمنی نے سیمی فائنل میں برازیل کو1-7 کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.