پاکستان کا سرحد پار سے فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگرد وں کے حملے پرافغانستان سے احتجاج
ہفتہ 12 جولائی 2014 21:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) افغانستان سے پاکستان کے قبائلی علاقے ماموند میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پاکستان نے سرحد پار حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گکھی میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے،دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنے بیان میں افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحد سے پاکستانی حدود میں کئے گئے تازہ حملے میں افسر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوئے جس پر اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام سے رابطہ کرکے انہیں کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.