پاکستانی حکومت کو اردو کے فروغ میں کوئی دلچسپی نہیں‘ازبک دانشور پروفیسر تش مرزا، ایک روٹی اور دوسری دل کی زبان ہوتی ہے،دونوں مل جائیں تو پھر زبان ترقی کرتی ہے،انٹرویو

اتوار 13 جولائی 2014 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) ممتاز ازبک دانشور اور اردو زبان کے استاد پروفیسر تش مرزا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اردو کے فروغ میں کوئی دلچسپی نہیں‘ روسی اردو لغت اور ازبک اردو لغت کو ایسی زبان میں مرتب کرنا جو عام بول چال اور عہد حاضر کے مروجہ اصولوں کے مطابق ہو‘ زندگی کی بڑی خواہش تھی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں پروفیسر تش مرزا کا کہنا ہے کہ ایک زبان روٹی اور دوسری دل کی زبان ہوتی ہے۔ اگر دونوں مل جائیں تو پھر ہی زبان کی ترقی ممکن ہے۔ علامہ اقبال کو روس میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔