پیرامیڈیکل سٹاف نے ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا
پیر 14 جولائی 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء ) پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر یوسف بلا اور جنرل سیکرٹری رحمت سندھو نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت پنجاب نے وعدے کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین اور سکیل 5تا 16مس کیٹگریزٹیکنیکل سٹاف کے سروس سٹرکچراور بورڈ آف مینجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین ، ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہزاروں ملازمین عید الفطر اپنے بچوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر منائیں گے۔
اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے دیگر ہسپتالوں کے عہدیداران، میو ہسپتال سے تنویر بھٹی، جاوید چوہان، عبدالعزیز جٹ، چوہدری وسیم (لیڈی ویلنگڈن)، ارشد بٹ (سروسز ہسپتال)، شبیر چغتائی (جناح ہسپتال) نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف بلا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے 10جون 2012کو پیرامیڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے میں روڑے اٹکارہی ہے اگر 22جولائی تک ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پر ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.