پاکستان نے نائیجر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لئے 99 ہزار 990 ڈالر کی امداد فراہم کردی

منگل 15 جولائی 2014 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) پاکستان نے نائجر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لئے 99 ہزار 990 ڈالر کی امداد فراہم کردی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان نے منگل کو بتایا کہ پاکستان کے ناظم الامور ڈاکٹر منظور اے چوہدری نے خشک سالی متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے 99 ہزار 990 ڈالر مالیت کا چیک جمہوریہ نائجر کے وزیراعظم کے حوالے کیا۔ ترجمان کے مطابق نائجر کے وزیراعظم بریگی دفینی نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان کی حکومت کا امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کی فصل متاثر ہونے کے نتیجہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے امداد صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ہوگی۔

متعلقہ عنوان :