ساںحہ لاہور، فائرنگ کرنیوالے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا گیا
بدھ 16 جولائی 2014 14:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا، برآمد ہونے والے اسلحے کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کے حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بہت سے اہم امور کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی جس کے مطابق ادارہ منہاج القراج سے ملنے والی دو کلاشنکوف سے بارہ راونڈ فائر کیے گئے جن کے خول میچ کر گئے ہیں ۔
منہاج القرآن سے تحویل میں لیے جانے والے تین پسٹل کے ساتھ بھی خول میچ کر گئے ۔ پسٹل سے فائر کیے جانے والی چونتیس گولیوں کے خول میچ ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ادارہ منہاج القران کی طرف سے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کا تحققیاتی ٹیم نے سراغ تو لگا لیا ہے مگر ان کو ابھی تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔(جاری ہے)
تحقیقات میں یہ بھی امر سامنے آیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایلیٹ فورس طلب کرنے کا فیصلہ پولیس حکام نے گھبراہٹ میں کیا اور ایلیٹ فورس کی مظاہرین کو ہینڈل کرنے کی کوئی تربیت نہیں۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل ٹربیونل کے قیام کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ، عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.