وفاقی حکومت کان کنی ، زرعی اور انرجی کے شعبہ میں تعاون کرے، جمعہ خان

بدھ 16 جولائی 2014 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حاجی جمعہ کان ، نائب صدر ملک ندیم کاسی ، ایگزیکٹوممبران ، عبداللہ جان ، اکبر مینگل ، مقبول الہیٰ بھٹی شاہ والی ، سید سلیم رضا و دیگر شرکاء نے چیمبر کے صدر حاجی جمعہ خان سے ملاقات کی اور صوبہ کے موجودہ صورتحال زیر بحث لائے وفد نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ زراعت ، کان کنی، اورانرجی جیسے اہم شعبہ جات میں تعاون کریں بلوچستان کے وسیع علاقے میں زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہین ایگزیکٹو ممبر عبداللہ جان نے کہا کہ انرجی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے علاوہ ازیں ملاقات میں لائیوسٹاک سیکٹر بھی زیر بحث آیا ، صوبہ بلوچستان میں لائیو سٹاک سیکٹر کی بہت افادیت ہے ماہرانہ اور جدید طریقے اپنا کر کم مدت میں زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔