کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کم ،اوپن مارکیٹ میں پاکستان روپیہ ڈٹ گیا
بدھ 16 جولائی 2014 20:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستان روپیہ ڈٹ گیاجس کے باعث ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھارہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 2 پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.77 روپے سے کم ہوکر98.75 روپے اور قیمت فروخت98.87 روپے سے کم ہوکر98.85 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 98.75 روپے اور قیمت فروخت 98.95 روپے پر برقرار رہی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 134 روپے سے کم ہوکر133.20 روپے اور قیمت فروخت 134.25 روپے سے کم ہوکر 133.45 روپے ہوگئی اسی طرح 40 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 169 روپے سے کم ہوکر168.60 روپے اور قیمت فروخت 169.25 روپے سے کم ہوکر168.85 ہوگئی ۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے اور 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.10 روپے سے کم ہوکر27.00 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.45 روپے سے کم ہوکر26.40 روپے ہوگئی ۔#
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.