ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے: چودھری شجاعت
بدھ 16 جولائی 2014 23:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جا کر نئی روایت نہ ڈالے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 14 اگست قومی دن ہے ہمیں اس کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے۔
(جاری ہے)
تاریخی لحاظ سے فوجی پریڈ ہمیشہ 23 مارچ کو ہوتی تھی لیکن اس کو بھی کافی عرصہ پہلے ختم کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ 14 اگست کا فنکشن پہلے ایوان صدر اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ہوا کرتا تھا۔
میں نے 2004ء میں اپنے وزارتِ عظمیٰ کے دور میں اس فنکشن کو کنونشن سنٹر میں منتقل کر دیا تھا اور اس میں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی تھی اور یہ فنکشن آج تک ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ سیاسی ایشو کو ہینڈل کرنے کیلئے نہ صرف 14 اگست کے دن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے بلکہ افواج پاکستان کو بھی اس میں ملوث کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کا یہ رویہ قابل افسوس ہے، انہیں سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے ہی حل کرنا چاہئے۔ نہ کہ فوجی اداروں کو اس میں ملوث کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.