ملائیشین ائیر لائنز کا طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ، 295 افرادجاں بحق، ممکنہ طورپر میزائل مارا گیا
جمعرات 17 جولائی 2014 21:51
کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) ملائیشین ائیرلائن کا طیارہ 777 بوئنگ یوکرین میں روسی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا ملائیشین ائیرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ روسی بارڈر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم روس کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کو میزائل سے مار گرایا گیا ہے جبکہ اس میں سوار عملے کے 15 افراد سمیت 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یوکرین کی وزارت داخلہ نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی ایوی ایشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ مقررہ روٹ سے یوکرین میں داخل نہیں ہوا اور اسے مشرقی یوکرین میں 10کلومیٹر بلندی پر نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے طیارے کو مار گرائے جانے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔(جاری ہے)
ملائیشین ائیر لائینز نے طیارے سے آخری رابط روس کی سرحد میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کی تباہی پر انتہائی دکھی ہوں۔یوکرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو علیحدگی پسندوں نے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جبکہ علیحدگی پسندوں نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو یوکرینی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔طیارے میں سوار مسافروں میں 153چینی ،3امریکی ،5بھارتی،7ملائشین شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.