بدقسمت طیارہ ایم ایچ 17 کے مسافروں کی فہرست جاری

جمعہ 18 جولائی 2014 16:15

بدقسمت طیارہ ایم ایچ 17 کے مسافروں کی فہرست جاری

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) جارحیت کا نشانہ بننے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے ایم ایچ 17کے بد قسمت مسافروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، طیارے میں 295 مسافر سوار تھے، جو اب اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوچکے ہیں۔ بدقسمت طیارے میں نیدرلینڈز کے154شہری، 23 آسٹریلوی،43 ملائیشیا کے،12 انڈونیشین،9 برطانوی، یوکرین کے27شہری، بیلجیئم اور جرمنی کے3،3شہری، جب کہ چین اور کینیڈاکا ایک ایک شہری شامل ہے۔

(جاری ہے)



والالمپور ملائیشین ائیر لائن نے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 سو 98 افراد ہلاک ہوئے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ائیر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں عملے کے 15افراد سمیت 2 سو 98 افراد سوار تھے۔ جب کہ دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، طیارے کے عملے کے 15 افراد کا تعلق ملائیشیا سے تھا۔

ملایشیا کے طیارے بوئنگ ٹرپل سیون نے ایمسٹرڈیم سے کولاالمپور کے لیے اڑان بھری، یوکرائن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو شمالی علاقے میں روسی سرحد کے قریب نامعلوم سمت سے داغے گئے میزائل کا نشانہ بن گیا۔ س