چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر کیلئے جرمن کمپنیوں سے معاہدہ درست سمت قدم ہے ‘ راجہ عدیل

جمعہ 18 جولائی 2014 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر کیلئے جرمن کمپنیوں سے معاہدے کو درست سمت قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں دستیاب تمام معدنی وسائل کو استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ لوہے کے ذخائر سے پنجاب خوشحالی کی جانب سفر شروع کرے گا ۔

(جاری ہے)

لوہے کے ذخائر سے ملکی ضروریات کے علاوہ بیرون ملک سٹیل کی فراہمی سے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔راجہ عدیل نے کہا کہ ملک میں لوہے کی قلت شپ بریکنگ اور بیرون ملک سے درآمد کے ذریعے پوری کی جارہی ہے مذکورہ ذخائر سے لوہے کی انڈسٹری ترقی کرے گی نیز سٹیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی جس کے ثمرات سستے لوہے کی فراہمی سے عوام تک بھی پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اہم اقدام مستقبل میں ملکی معیشت کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔ملکی معیشت ترقی کرے گی تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔اور حکومت کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :