ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحان 2014ء کے نتائج کے کا اعلان

جمعہ 18 جولائی 2014 20:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحان 2014ء کے نتائج کے کا اعلان کر دیا ہے ،میٹرک کے امتحانات 2014ء میں طالبات بازی لے گئیں جس کے مطابق سائنس گروپ کی تینوں پہلی پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں اسی طرح جنرل گروپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن بھی طالبات کے حصے میں آئیں ،نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں کاؤنٹی کیمبرج ہائی اسکول حیدرآباد کی طالبہ آمنہ شمیم بنت شمیم احمداور اسٹرانگ بیس ہائی اسکول حیدرآباد کے محمد عدیل ولد عبدلجمیل نے مساوی یعنی 764نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،زین پبلک اسکول بدین کی طالبہ سنبل بنت بابو کمار نے 762نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن دو طالبات کے حصے میں آئیں جن میں حیات گرلز اسکول حیدرآباد کی فلزہ شاہ بنت فیاض علی شاہ اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول حیدرآباد شیزہ آصف بنت محمد آصف جنہوں نے 761نمبرز حاصل کر کئے جبکہ سائنس گروپ کے سالانہ امتحان میں 38234طلبہ اور 22416طالبات یعنی مجموعی طور پر 60650،امیدوارشریک ہو ئے جن میں سے 31757،طلبہ اور 18972،طالبات یعنی 50729، امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہو ئے جبکہ اے ون گریڈ میں طالبات بازی لے گئیں اور 1582،طالبات جبکہ 1062،طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا ،سائنس جنرل گروپ کے امتحان میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 84اعشاریہ63فیصد رہا جبکہ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 83اعشاریہ05فیصد رہا اسی طرح میٹرک جنرل گروپ کے امتحان میں گورٹمنٹ گرکز ہائی اسکول دوڑ ضلع شہید بے نظیر آباد(نوابشاہ)کی طالبہ تسلیم بنت محمد رفیق نے 682نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایم بی گورٹمنٹ ہائی اسکول ہالا کے طالبعلم اللہ ڈنو ولد محمد صدیق 680نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گورٹمنٹ کمپری ہینسو گرلز اسکول لطیف آبادکی طالبہ دعا بنت محمد جاوید 673نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،میٹرک جنرل گروپ میں 1473،طالبہ اور737،طالبات یعنی مجموعی طور پر 2210،امیدوار شریک ہو ئے جن میں سے 1163،طلبہ اور478،طالبات یعنی 1642، امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہو ئے اور صرف ایک طالبعلم اور ایک طالبہ نے اے ون گریڈ حاصل کیا جبکہ110،طلبہ اور35،طالبات نے اے گرید میں کامیابی حاصل کی ۔