ڈراؤنی فلموں کی شوقین دیپا نیتا شرما کو اپنی ہی فلم ’’پیزا‘‘ تنہا دیکھنے کا چیلنج
ہفتہ 19 جولائی 2014 12:06
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) ہالی ووڈ کی اداکارہ دیپا نیتا شرما جو کہ خود بھی ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کی شوقین بتائی جاتی ہیں اب اداکارہ کو اس کے قریبی دوستوں نے خود اس کی اپنی نئی ہارر سپر نیچرل تھرلر مووی ’’پیزا ‘‘ تھری ڈی اکیلے دیکھنے کا چیلنج کردیا ہے اور اس کے رد عمل میں دیپا بھی اس چیلنج کو قبول کرکے بہت خوش ہیں اور یہ فلم وہ اکیلے ہی پرائیویٹ اسکرین پر دیکھیں گی۔
اداکارہ دیپا نیتا نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ اب تک 600 ڈراؤنی فلمیں دیکھ چکی ہیں اور ان فلموں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس موجود ہے، اب دوستوں کی طرف سے اپنی ہی فلم’’پیزا ‘‘ کو تنہا دیکھنے کا چیلنج ان کے ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کی محبت کا ایک ٹیسٹ ہے۔(جاری ہے)
ماڈلنگ سے اداکارہ بننے والی اداکارہ دیپا نیتا شرما اس بات کی توثیق کرچکی ہیں کہ ان کی یہ فلم ایک بھرپور ہارر مووی جیسی خوبیاں رکھتی ہے اور بالی ووڈ کی طرف سے اس نوعیت کی یہ ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔
اپنی اس نئی فلم کو دوستوں کی طرف سے اکیلے دیکھنے کے چلینج کے بعد اداکارہ نے ’’پیزا ‘‘ فلم کے بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ انھیں یہ فلم اکیلے دیکھنے میں معاونت کریں۔ 2 نومبر 1976ء کو پیدا ہونے والی یہ سپر ماڈل دیپا نیتا شرما اس وقت مشہور ہوئیں جب وہ 1998ء کے مس انڈیا مقابلے میں آخری پانچ حسیناؤں میں چنی گئیں اور اسی مقابلے میں دیپا جمالیاتی حسن کی کیٹیگری میں’’ مس فوٹوجینک ‘‘ بھی منتخب ہوئیں‘ وہ اب تک بھارت کے تمام بڑے ڈریس ڈیزائنروں کے لیے بھی ریمپ پر واک کر چکی ہیں اور اسی طرح بین الاقوامی ڈیزائن گھروں جیسا کہ ویلنٹینو اینڈ فینڈی کے لیے بھی ریمپ پر جلوے بکھیر چکی ہیں۔
ماڈل و اداکارہ دیپا نیتا شرما 5 سال تک بریگویٹ گھڑیوں اور جیولری کی مہم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں اسی طرح بھارت کے کئی سکن کیئر برانڈز کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔ فلم میں آنے سے پہلے وہ ’’لائف نہیں ہے لڈو ‘‘ شو میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ دیپا نیتا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں فلم ’’16 دسمبر ‘‘ شروع کیا‘ پھر 2004 ء میں ’’دل ول پیار ویار ‘‘ فلم کی‘ اسی سال فلم ’’اسمبھوو‘‘ میں بھی کام کیا بعد ازاں 2005ء میں فلم ’’مائی بردر۔
۔۔۔نکھل ‘‘ اور پھر ’’کوئی آپ سا ‘‘ میں اداکاری کی ‘ 2011ء میں فلم لیڈیز ورسز رکی بھائی‘ 2012ء میں جوڑی بریکرز فلم کی۔ اب رواں برس دیپا نے فلم ’’پیزا ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی جب کہ ساتھ ہی وہ ایک اور فلم ’’ٹیک اٹ ایزی ‘‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.