این ۔اے 122نادرا نے الیکشن 2013 کے نتائج کا پول کھول دیا، 6پولنگ اسٹیشن پر 3267ووٹوں کی دھاندلی کی گی،عبدالعلیم خان

ہفتہ 19 جولائی 2014 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) چیئر مین پاکستان عمران خان کا یہ موقف کہ 2014 ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی کہ ثبوت منظر عام پر آنا شروع ہوگئے اور انشااللہ آزادی مارچ سے پہلے قوم کومکمل علم ہوجائے گا کہ اُن کے مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈالا گیا تھا ۔حکومت اپنے لیے گڑھے کھودنے کی صلاحیت سے مالامال ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عوامی عدمِ اعتماد کی دلدل میں اترتی جا رہی ہے اور اس عدم اعتماد کا ثبوت انہیں 14 اگست کو اُس وقت ملے گا جب پاکستان کے ہر گلی کوچے اور کھیت کھلیان سے نکل کر پاکستانی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپنے مینڈیٹ کی برآمدگی کیلئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اُن نے مزید بتایا کہ یہ دھاندلی نہیں دھاندلہ تھا جس میں صرف 6پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں بدترین دھاندلی سامنے آچکی ہے ۔ 6 پولنگ اسٹیشن پرووٹوں کے 6بیگ پہنچائے گئے لیکن حیرت انگیز بات ہے کہ اب وہاں سے 7 بیگ برآمد ہوئے ہیں ۔

6بیگوں سے نکلنے والے ووٹوں کی تعداد 4726 تھی لیکن نادراکے پاس پہنچنے والے 7 بیگوں سے 3768 ووٹ برآمد ہوئے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 9 پولیگ اسٹیشن پر کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں سے 696 شناختی کارڈوں کا نادرا کے پاس کوئی ریکار ڈ نہیں جبکہ 1590 انگوٹھوں کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصدیق شدہ ریکار ڈ نادرا آفس نے الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیا ہے جہاں این ۔

اے 122 اور پی پی 147 کے انتخابی نتائج کو پہلے ہی چیلنج کر رکھا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی اس پی پی 147 سے تقریبا چھ ہزار ووٹوں سے ہارے تھے صرف 6 پولنگ نتائج آنے پر مخالف امیدوار کی لیڈ ختم ہوچکی ہے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا یہ فیصلہ انتہائی درست ہے کہ پورے پاکستان میں انتخابی نتائج کی پڑتال دوبارہ کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :