اسرائیل نے غزہ کے گلی کوچوں میں لاشیں بچھا دیں، شہدا کی تعداد 580 ہوگئی
منگل 22 جولائی 2014 11:24
غزہ / مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بربریت کے دوران مزید 7 فلسطین شہید ہوگئے جس کے بعد 15 روز سے جاری صیہونی سفاکیت کے دوران شہادتوں کی تعداد 580 ہوگئی جبکہ حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے محصورین غزہ پر 15 روز سے جاری فضائی اور زمینی کارروائی کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 580 ہوگئی۔
صیہونی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مسجد اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے 70 حملے کئے جس میں 7 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس دوران متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد نمایاں ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں میں 80 فیصد عام شہری شہید ہوئے۔(جاری ہے)
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے باعث ایک لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آچکے ہیں جبکہ غزہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور فریقین کو جنگ بندی کیلئے رضامند کرنے کی اپیل کی جبکہ انہوں نے غزہ کے لئے 47 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔
اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے نہتے فلسطینیوں کی امداد اور تعمیر نو کے لئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا، اسی طرح ترکی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف 3 روزہ یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3350 سے تجاوز کرگئی جبکہ زمینی کارروائی کے دوران صیہونی فوج کی جانب سے مساجد اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.