وزیرستان آپریشن‘ شہید ہونے والے سپاہی محمد راشد فیصل آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
منگل 22 جولائی 2014 22:39
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء ) آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میت آبائی گاوٴں لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کی نماز جنازہ فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ چک جھرہ میں ادا کی گئی۔
جس کے بعدانہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس سے پہلے شہید جوان کی میت آبائی علاقے ساہیانوالہ لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہید راشد عدنان کے والد محمد رفیق کہتے ہیں بیٹے کی قربانی پر ناز ہے۔ان کے بھائی آصف کہتے ہیں کہ ہمیں فخر ھے اس کی شہادت پر۔محمد راشد نے تین سال قبل پاک فوج کی رجمنٹ 18پنجاب میں بطور سپاہی شمولیت اخیتارکی۔ شہید کے دوست وقاص کا کہنا ہے کہ شہادت راشد کی ہمیشہ سے خواہش رہی۔وقاص کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ہمارے بیچ میں بیٹھتا تھا صرف شہادت کی بات کرتا تھا۔نماز جنازہ میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بہادری بے مثال ہے۔ اور انہیں یقین ہے کہ فتح پاک فوج اور عوام کی ہی ہو گی
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.