شکر گڑھ ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری جاں بحق
بدھ 23 جولائی 2014 18:59
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا پنجاب رینجرز کی کارروائی کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق رات گئے شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ننگل گاوٴں کا رہائشی افتخار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد بار بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افتخار نامی شخص جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا غلطی سے سرحد عبور کر گیا جس پر بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افتخار کو 4 گولیاں سینے میں لگیں، بھارتی فوجی پاکستانی شہری کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جہاں اس کی موت واقع ہو گئی اور پھر بھارتی حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ پر چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کردیا ہے دوسری جانب بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیلئے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے، دونوں ملکوں کو معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راگھون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ معاہدوں پر من و عن عمل کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.