وٹس ایپ پر خفیہ معلومات ظاہر کرنے والے تین اسرائیلی فوجی گرفتار

بدھ 23 جولائی 2014 20:32

وٹس ایپ پر خفیہ معلومات ظاہر کرنے والے تین اسرائیلی فوجی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) اسرائیلی ملٹری پولیس نے تین فوجیوں کو خفیہ معلومات”وٹس ایپ“ کے ذریعے افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، حراست میں لئے جانے والے ملزمان کا تعلق اسرائیلی فوج کے افرادی قوت ڈویڑن، مذہبی اور میڈیکل یونٹوں سے بتایا جاتا ہے۔اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق تینوں اسرائیلی فوجیوں نے شجاعیہ میں ہلاک ہونے والے گولانی فوجیوں کے نام اور ان کے تابوتوں کی تصاویر کو فوری پیغام رسانی کی سروس ”وٹس ایپ“کے ذریعے سے ظاہر کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ہدایت کی تھی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس اور فوری پیغام رسانی کی سروس پر آپریشنل امور سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ اسرائیل میں کم از کم دو واقعات میں ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین کو یہ اطلاع مل جاتی ہے کہ ان کے بیٹے جنگ میں مارے گئے ہیں جبکہ وہ ابھی تک زخمی بھی نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

غزہ پر زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے ان افواہوں کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا اسی لئے اسرائیلی فوج نے 'اہم افواہوں کا مقابلہ' کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایسے 'غیر ذمہ دارانہ' تصرف کو روکنا ہے۔

اسرائیلی فوج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور پیغام رسانی کی سروسز کے ذریعے خفیہ معلومات ترسیل جرم سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں فیصلہ جاری کردیا گیا ہے اور اس فیصلے سے متعلق صرف ان کی یوں ٹس میں چند لوگوں کو ہی آگاہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق اسی الزام کے تحت ایک شہری کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :