حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی تقریب کو حتمی شکل دے دی
جمعرات 24 جولائی 2014 16:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی پروگرام کو حتمی شکل دے دی، وزیراعظم نواز شریف 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب تقریب سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت حکومتی ارکان اور سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی تقریب 2 مراحل میں منعقد ہوگی پہلے مرحلے میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تقریب منعقد ہوگی جس سے رات 12 بجے وزیراعظم نواز خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریب میں 2500 فوجیوں کے علاوہ 5 ہزار افراد شریک ہوں گے جبکہ جشن آزادی پریڈ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شپ ہوگی جبکہ 14 اگست کی صبح منعقد ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پرچم کشائی کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے 14 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن آزادی تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.