کچھ عناصر کو ملک و قوم کی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہو رہا ،سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی،حمزہ شہباز شریف

جمعرات 24 جولائی 2014 18:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور انشا اللہ اسے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے، کچھ عناصر کو ملک و قوم کی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہو رہا اس لئے وہ سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی، مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہمارے سروں کا تاج ہیں انہیں ہر سطح پر عزت و تکریم دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عائشہ آئشہ جاوید کی قیادت میں پی پی 139اور پی پی 140سے تعلق رکھنے والے سینئر کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تارا بٹ،صوفی ریاض الدین ،چوہدری ثاقب ممتاز،اویس بشیر خان، صفدر انجم ،ڈاکٹراکبر اور میاں وقاص بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کو اپنے حلقوں کے دیرینہ مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر انہیں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پرمہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، عام انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کریں گے اور یقین سے کہتا ہوں کہ جب ہم پانچ سال بعد دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیادت نے مسائل سے آگاہی کے لئے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقے کی عوام اور کارکنوں سے قریبی رابطے رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں سے رابطے جاری رکھوں گا ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومت کے ورک چارج ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کردیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :