پاکستان پرافغانستان میں شدت پسند حملوں کی پشت پناہی کا الزام
جمعرات 24 جولائی 2014 18:50
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) افغان انٹلیجنس سروس نے گزشتہ روز افغانستان میں حملے کرنے والے طالبان کی پشت پناہی کا پاکستان پر الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان نیشنل ڈائیریکٹوریٹ برائے سیکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ حال ہی میں افغانستان میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو مبینہ طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی حمایت حاصل تھی۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان ان الزامات کی ترید کرتا رہا ہے۔تاہم ترجمان نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، کیونکہ مزید کارروائی شروع کرنے کے لیے حقانی نیٹ ورک نے ان کے علاقے میں کارروائی شروع کرنے پر پاکستانی سیکورٹی اداروں کو تنبیہ کی تھی،حسیب صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کی اہم قیادت کواپنے ہتھیاروں سمیت مختلف گاڑیوں میں آپریشن ضربِ عضب کے شروع ہونے سے دو ہفتوں قبل ہی شمالی وزیرستان سے کسی دوسری جگہ منتقل ہوکردیاگیاتھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شمالی وزیرستان سے کرم ایجنسی کی جانب منتقل ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.