داعش کا عراق میں لڑکیوں اور خواتین کے ختنوں کا حکم
جمعرات 24 جولائی 2014 23:31
اربیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) القاعدہ سے متاثر جنگجو جماعت دولت اسلامی (داعش) نے عراق کے شمالی شہر موصل اور اس کے نواح میں رہنے والی گیارہ سے چھیالیس سال کے درمیان عمر کی تمام لڑکیوں اور خواتین کے ختنوں کا حکم دیا ہے۔عراق میں اقوام متحدہ کی نائب نمائندہ ژاکولین بیڈ کاک نے جمعرات کو داعش کے اس حکم کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ''یہ ایک فتویٰ ہے اور ہمیں آج صبح اس کا پتا چلا ہے''۔
انھوں نے عراقی کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل سے جنیوا میں ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ''فتوے'' سے قریباً چالیس لاکھ لڑکیاں اور خواتین متاثر ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ ''عراق کے لیے یہ بالکل ایک نئی چیز ہے۔خاص طور پر اس علاقے کے لیے یہ ایک گہری تشویش کا معاملہ ہے اور اس کو حل کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
یہ عراقی عوام کی مرضی کے مطابق نہیں ہے اور دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں مقیم خواتین بھِی اس کے حق میں نہیں ہیں''۔
دولت اسلامی کے کسی ترجمان یا اس کی جانب سے کسی اور ذمے دار نے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ آیا انھوں نے واقعی کوئی ایسا فتویٰ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ مصر کے بعض علاقوں میں صدیوں سے خواتین کے ختنوں کی روایت چلی آرہی ہے لیکن عراق میں ایسی کسی روایت پر عمل پیرا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دولت اسلامی کے جنگجوؤں نے عراق کے پانچ شمالی اور شمال مغربی صوبوں کے بیشتر علاقوں پرقبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے اور اب وہ آہستہ آہستہ اپنے زیرنگیں علاقوں میں کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے اپنے نظریہ حکومت کے مطابق احکامات جاری کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.