آج جمعۃ الوداع عقیدت سے منایا جا رہا ہے، مذہبی جماعتیں یوم القدس منائیں گی
جمعہ 25 جولائی 2014 11:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء)ملک بھر میں آج جمعۃ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، مذہبی جماعتیں جمعۃ الواداع کو ’’ یوم القدس‘‘ کے طور پر منا رہی ہیں ، اسلام آباد اور کراچی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام ، ترقی و خوشحالی ، دہشتگردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مذہبی جماعتیں آج جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منا رہی ہیں ۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بیت المقدس اور مسجد اقصٰی پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی جائیگی اور مسلمانان فلسطین سے اظہار یکجہتی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی ، جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد میں تین ہزار پانچ سو اہلکار اور ٹریفک پولیس کے پانچ سو سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔
رینجرز اہلکار پولیس کی معاونت کے لئے موجود ہیں جبکہ شہر بھر میں سخت چیکنگ اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ۔ کراچی میں یوم القدس کے موقع پر رینجرز ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں ۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی کے راستے سیل کر دئیے جائیں گے ۔ ایم اے جناح روڈ صبح گیارہ بجے سے افطار تک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ -مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.