ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے بعد سجن یو نین توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

جمعہ 25 جولائی 2014 17:39

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) حکومت سندھ کے محکمہ فنانس کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ماہ جولائی کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے بعد کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ملازمین کو تنخواہوں کے چیکس جاری کردئیے گئے ۔جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ملازمین نے سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدرسیدذوالفقارشاہ انکی پوری ٹیم اوروکلاء ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،خالد الیاس ایڈوکیٹ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ اورکراچی بار کے صدر صلاح الدین ایڈوکیٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

حکومت سندھ کے محکمہ فنانس کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو سندھ ہائیکورٹ کے 20مارچ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سیکریٹری بلدیات،سیکریٹری فنانس اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کے جملہ ایڈمنسٹریٹرز و میونسپل کمشنرز اورسجن یونین کے صدر و جنرل سیکریٹری کے درمیان 1اپریل2014کو ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے فنڈز فراہم کردئیے جس پر سجن یونین (سی بی اے)کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر سیکریٹری فنانس،سیکریٹری بلدیات،کمشنر کراچی کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو عیدالفطر پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد پر رمضان المبارک کی آخری طاق راتوں اورعیدالفطر کی خصوصی عبادت کے موقع پر ملک کی ترقی،خوشحالی،سلامتی،امن و امان کے قیام ،کراچی میں بدامنی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں اور اپنے خوشیوں میں معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کو بھی شریک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :