ایم کیو ایم پوراسال لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے،رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین

جمعہ 25 جولائی 2014 17:42

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا ہے کہ قائدتحریک محترم الطاف حسین کی ہدایات پربلا امتیاز رنگ ونسل غریب اور مستحق افراد،بیواؤں،مساکین ویتیموں کی امداد کاسلسلہ متحدہ قومی موومنٹ نے جاری رکھاہوا ہے مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام اشیا ئے ضروریہ غریبوں،بیواؤں اور دیگر مستحق افراد کی دسترس سے باہر ہیں متحدہ قومی موومنٹ نے محترم الطاف حسین کی ہدایت پر نہ صرف اس ماہ مبارک میں بلکہ ماہانہ بنیادوں پر لانڈھی،کورنگی میں غریب اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کاسلسلہ شروع کیا ہے قائدتحریک الطاف حسین کے نزدیک حق پرستی کااصل مقصد غریب اور مظلوم کی دادرسی کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے قائد تحریک کی ہدایات پر خواتین مرکز لانڈھی میں غرباء ،مساکین،بیواؤں،ناداراور مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ گورنر ساؤتھ 1لائنز کلب بشرہ رضا،ایڈمنسٹریٹر ڈی۔

(جاری ہے)

ایم۔سی کورنگی عمران اسلم،میونسپل کمشنر مسرور میمن،ممبران لائنز کلب بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے اس موقع پر مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو پوراسال لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے چاہے وہ خدمت ترقیاتی کاموں کی صورت میں ہویا طبی سہولیات یا ہنگامی امداد کی صورت میں ہر جگہ ہر موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد محترم الطاف حسین کی ہدایات کی روشنی میں عوامی خدمت کے کاموں کی انجام دہی میں مصروف ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج حق پرستی کا سورج نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم میں چھارہا ہے کیوں کہ قائدتحریک محترم الطاف حسین کا فلسفہ امن و محبت ہر سطح پر سراہا جارہا ہے ہم خدمت کے زریعے ہر جگہ عوام تک حق پرستی کا پیغام پہنچا رہے ہیں غریب ومستحق افراد کی خدمت عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد اور کراچی شہر سمیت پورے ملک میں امن و امان اور محبتوں کے فروغ کے زریعے سے متحدہ قومی موومنٹ نے انقلاب کا سفر جاری رکھا ہوا ہے اس موقع پر ایک ہزار سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کئے گئے۔