حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی بھرپور مدد کر ر ہی ہے،شاہ فرمان
جمعہ 25 جولائی 2014 22:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبنوشی و ثقافت شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی بھرپور مدد کر ر ہی ہے مشکل کی اس گھڑی میں شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے لوگ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ اظہاریک جہتی کے لئے پارٹی چیرمین عمران خان ، صوبائی وزراء، منتخب عوامی نمائیندوں اور دیگر قائدین کے ہمراہ عید متاثرین کے ساتھ بنوں میں گزاریں گے۔
خیبر پختونخوا کے غیور عوام اور تحریک انصاف کی اتحادی حکومت متاثرین شمالی وزیرستان کے ساتھ پر عزم طور پر کھڑی ہے اور نہ صرف آپریشن کے دوران انکی بھرپور دیکھ بھال کی جائے گی بلکہ انکی بحالی و آباد کاری کے لئے بھی ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
یہاں سے جاری ہونے والے ایک خصوصی بیان میں وزیر آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرر ہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے متاثرین کی دیکھ بھال پر بھر پور توجہ دینے اور انکی تمام بنیادی ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت دی ہے اور کہاہے کہ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
شاہ فرمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور حکومتی اراکین متاثرین شمالی وزیرستان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت وسائل کی کوئی کمی آڑے نہیں آنے دے گی۔ وزیر آبنوشی و ثقافت نے کہا کہ متاثرین کی بھرپور دیکھ بھال کے لئے وفاقی حکومت کوبھی اپنا کرداراور ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور سیاست سے بالاتر ہوکر شمالی وزیرستان کے بھائیوں کی اس مشکل وقت میں بھرپور مدد کرنی چاہیے۔شاہ فرمان نے خیبر پختونخوا کے عوام سے بھی اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے بھائیوں کوبھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ انہیں اس خوشی کے موقع پر تنہائی کااحساس نہ ہو۔ شاہ فرمان نے کہاکہ خدا کے فضل وکر م سے بہت جلداس خطے میں امن کاقیام ہوگا اور شمالی وزیرستان سمیت تمام بے گھر ہونے والے افراد کو با عزت طریقے سے اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.