جرمنی نے امریکہ سے جاسوسی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا
ہفتہ 26 جولائی 2014 11:59
برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) جرمنی نے اپنے ملک اور رہنماؤں کی حد سے بڑھتی ہوئی امریکی جاسوسی کے نتیجہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے جرمنی امریکہ کو دوست ملک سمجھ کر اس کی خفیہ ایجنسیوں کی حرکتوں پر نظر نہیں رکھتا تھا لیکن جرمن سربراہ ا مرکل کی فون کالز کی جاسوسی اور جرمنی سے دو امریکی جاسوس پکڑے جانے کے بعد جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ پر اسی طرح نظر رکھی جائے گی جیسا کہ روس اور چین پر رکھی جاتی ہے۔
جرمن حکومت نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ جرمنی میں واقع اپنے سفارتخانوں کو جاسوسی مراکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً ان عمارات کی چھتوں پر ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو جرمن رہنماؤں کی فون کالز کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ امریکی ایجنسیوں پر نظر رکھنے کے فیصلے سے جرمنی نے امریہ پر بداعتمادی کا واضح اعلان کردیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ جرمنی امریکہ کے اندر جاسوس کارروائیاں کرے گا یا نہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.