سیلولر کمپنیوں نے عیدالفطر کے موقع پر ضابطوں اور قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا، صارفین کیلئے مختلف پیکیجز معطل
ہفتہ 26 جولائی 2014 12:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) ملک کی سیلولر کمپنیوں نے عیدالفطر کے موقع پر تمام تر ضابطوں اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صارفین کیلئے مختلف پیکیجز معطل کر دیئے ۔ موبائل کال کے بعد صارفین کو اب ایس ایم ایس پیکیج بھی معطل رہنے کی نوید سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد سے قبل ملک کی اکثر سیلولر کمپنیوں نے ملی بھگت کے ذریعے صارفین کو ریلیف دینے کی بجائے بیشتر کال پیکیجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں صارفین یومیہ ہفتہ وار یا دیگر کال پیکیجز سے مستفید نہیں ہوسکیں گے اور انہیں ہر کال کے لئے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ چارجز ہی ادا کرنا پڑینگے۔
ابھی صارفین اس صدمے سے سنبھلے ہی نہیں تھے کہ ہفتہ کو ایک موبائل کمپنی کی طرف سے انہیں یہ پیغام بھیج دیا گیا کہ عیدالفطر کے موقع پر ماہانہ پیکیج کے سوا ہر طرح کے ایس ایم ایس پیکیج بھی معطل کر دیئے جائینگے اس طرح صارفین کو اپنے پیاروں کو کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے عید کی مبارکباد دینے کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی کیونکہ بعض کمپنیوں کے ایس ایم ایس نرخ 1 روپیہ 80 پیسے فی ایس ایم ایس ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.