غزہ میں عمارتوں کے ملبے سے35 افراد کی لاشیں برآمد، شہدا کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی
ہفتہ 26 جولائی 2014 15:11
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد ملبے سے 35 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد صیہونی جارحیت سے شہید ہونے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان 12 گھنٹے کی جنگ بندی جاری ہے جس کے تحت دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف آج شام تک کوئی کارروائی نہیں کریں گے تاہم جنگ بندی شروع ہونے کے آخری پل تک اسرائیلی بمباری جاری رہی۔
خان یونس کے قریب واقع گاؤں خوزا میں صیہونی فوجوں کی بمباری سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، جام شہادت نوش کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں میں 11 بچے شامل ہیں۔عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ کے ریسکیو عملے اور مقامی افراد صیہونی بربریت کا نشانہ بنانے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکال رہیں اب تک شجائیہ اور دیر البلاح سے 13 ، 13 جبکہ غزہ کے شمال سے 9 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔(جاری ہے)
فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 19 روز سے اسرائیلی فوج کی جانب سے آگ و خون کے اس کھیل میں اب تک 926 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی اس دوران اپنے فوجیوں سمیت 39 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
دورسی جانب غزہ ميں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی طور پر سفارتی کوششيں جاری ہيں۔ جس کے تحت آج پيرس ميں ايک اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس ميں ميزبان ملک فرانس کے علاوہ جرمنی، امريکا، برطانيہ اور اٹلی کے سفارت کاروں سميت يورپی يونين کے خارجہ امور کی سربراہ کيتھرين ايشٹن بھی شرکت کر رہی ہيں۔ اجلاس میں اس تنازعے کے حل کے لئے ثالثی کی کوششوں پر غور کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.