اے این پی پشتو زبان کی ترویج وترقی کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ،امیرحیدر ہوتی،شاعر اور ادیب معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہے ،جودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ادب سے وابستہ افراد کی حالت زار بدلنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اوران کے علاج ومعالجے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے خصوصی مشاہرے مقرر کئے جائیں،عوامی شاعر فضل سبحان عابد کو اے این پی سعودی عرب کی طر ف سے ایک لاکھ روپے نقد امدادی رقم دینے کے موقع پر اظہارخیال

اتوار 27 جولائی 2014 20:09

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم این اے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ شاعر اور ادیب معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہے ،اے این پی پشتو زبان کی ترویج وترقی کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پشتو کے معروف عوامی شاعر فضل سبحان عابد جوان دنوں شدیدعلیل ہیں کو اے این پی سعودی عرب کی طر ف سے ایک لاکھ روپے نقد امدادی رقم حوالہ کرنے کے موقع پر کیااس موقع پر اے این پی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار ،جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان اور اے این پی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری حاجی سبزعلی خان ،فہد خان یوسفزئی اور حمزہ خان کاٹلنگ بھی موجود تھے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں شاعروں ،ادیبوں اورفنکاروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جاتی رہی اور اس مقصد کے لئے محکمہ ثقافت کوخصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ادب سے وابستہ افراد کی حالت زار بدلنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اوران کے علاج ومعالجے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے خصوصی مشاہرے مقرر کئے جائیں انہوں نے فضل سبحان عابد کو یقین دلایا کہ اے این پی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے علاج ومعالجے میں بھرپور مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :