فیصل آباد ،بو رڈ انتظا میہ نے ملی بھگت کر کے میر ی بیٹی کو میٹر ک میں تیسری پو زیشن سے محروم کر دیا، والد کا الزا م

پیر 28 جولائی 2014 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) بو رڈ انتظا میہ نے ملی بھگت کر کے میر ی بیٹی کو میٹر ک بو رڈ میں تیسری پو زیشن سے محروم کر دیا ہے بو رڈ کے نتا ئج میں سنگین غلطیوں کی وجہ سے اور بھی لو گوں کی حق تلفی ہو ئی ہے ان خیالا ت کا اظہار میٹر ک بورڈ کے سالا نہ امتحا ن سائنس گر وپ میں 1058 نمبر لینے والی طلبہ ایمن گیلا نی کے والد نے فیصل آباد پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا سید ریاض حسین گیلا نی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی تعلیمی پا لیسیوں کا ہر شخص معترف ہے لیکن فیصل آباد بورڈ انتظا میہ نے امتحا ن نتا ئج کی تیا ری کے دوران سنگین غلطیوں کر کے میر ی بیٹی کو تیسری پو زیشن کے اعزاز سے محروم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ 24 جو لا ئی کو شام 6 بجے میٹر ک کے پو زیشن ہو لڈ ز کا اعلا ن کیا گیا اور اس میں پو زیشن ہولڈ کے جو نمبر دیکھے گئے ان میں منا ہل اسلم کے جس کا رول 402709 ہے اس کے 1062 نمبر ،منال طارق رول نمبر 402509 کے 1061 نمبر اسما بتول رول نمبر 414587 کے 1060 نمبر دیکھے گئے لیکن رزلٹ کارڈ میں منا ہل طار ق کے نمبر 1060 تھے ۔

(جاری ہے)

1061 نمبر کسی طالبہ کے نہیں تھے اس طر ح منال طارق کے فزکس میں پا رٹ سیکنڈ میں 69 نمبر تھے لیکن جب ہم نے بورڈ انتظا میہ سے ان کی غلطی بتانے کیلئے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہمیں وہا ں بلا کر ریکارڈ چیک کر وانے کا وعد ہ کیا لیکن کسی قسم کا ریکا رڈ چیک نہ کر وایا گیا اور 27 جو لا ئی کو بغیر کسی قانو نی کا رروائی کے منا ہل طارق کے نمبر فزکس میں 70 کر کے اس کے ٹو ٹل نمبر 1061 کر دے گئے اور اُس دوسری پو زیشن دے دی گئی انہوں نے کہا کہ 24جو لا ئی سے 26جولا ئی تک نمبر 1060 ہی تھے لیکن انتظا میہ نے اپنی کر پشن چھپنے کیلئے اچانک نمبر 1061 کر دیے انہوں نے کہا کہ بورڈ قونین کے مطابق نمبر وں کی ری چیکنگ کیلئے باقاعدہ فیس جمع کر وانی پڑتی ہے اور اس کے بعد نمبر وں کی غلطیاں درست کی جا تی ہے انہوں نے مزید کہا کہ منال طارق اور اسما بتول دونو ں طالبات کے نمبر 1060 ہی تھے اور ان دونو ں کی میٹر ک سائنس طالبات گروپ میں دوسری پو زیشن بنتی تھی اور میر ی بیٹی سید ہ ایمن گیلا نی کے 1058 نمبر تھے اور اس کی تیسری پو زیشن بنتی تھی لیکن بو رڈ انتظا میہ نے کسی کو خوش کر نے کیلئے میر ی بیٹی کو بو رڈ کی تیسری پو زیشن کے اعزاز سے محروم کر دیا انہوں نے کہا کہ میر ی بیٹی کے تعلیمی ادارے کی پر نسپل اور مقامی ایم این اے نے بھی بو رڈ انتظا میہ کو اس سلسلہ میں غلطیاں درست کر نے کا کہا لیکن انہوں نے کسی کی نہیں ما نی اور ہماری ایک نہیں سنی گئی متاثر ہ طالبہ کے والد نے وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجا ب شہبا ز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کی ان غلطیوں کا نوٹس لے کر میری بیٹی کو حق دلوایا جا ئے۔

سید ریاض گیلا نی نے کہا کہ اگر بو رڈ انتظا میہ نے غلطیاں درست کر نے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے تو میں ان کے خلا ف اعلی عدلیہ کا دروزاہ بھی کھٹکھٹا وٴں گا۔

متعلقہ عنوان :